جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی منڈی میں ایک ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں فی بیرل 5ڈالرضافہ

ریاض/دبئی/  اسلام آباد (پی پی آئی) عالمی منڈی میں ایک ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد 16ستمبر سے  پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ 16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔،گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قمیت 88ڈالر بیرل سے بڑھ کر 93ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر  فی بیرل  اضافہ ہوگیا ہے،پاکستانی کرنسی کے مطابق یکم ستمبر کو خام تیل کی قمیت 25ہزار 344روپے فی بیرل بنتی تھی،قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان کرنسی میں خام تیل کی قمیت 28ہزار86روپے بنتی ہے۔  پاکستانی کرنسی میں خام تیل کی قمیت میں 2742روپے فی بیرل اضافہ  ہوا، پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود اب بھی یکم ستمبر سے 15روپے اضافہ ہوا ہے،ڈالر کی قیمت میں مزید کمی نہ ہوئی تو 16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ 16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔