کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان بلائنڈ کرکٹ سیریز14فروری سے کھیلی جائے گی۔ مہمان ٹیم جمعرات کو لاہور پہنچے گی۔کراچی میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم 13 فرورہ کو براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی مقابلے لاہور اور فیصل آباد میں ہوں گے جبکہ ون ڈے مقابلے نیشنل اسٹیڈیم اور ساوتھ اینڈ کلب میں ہوں گے۔اس موقع پر پاکستان انڈیا بلائنڈ کرکٹ سیریزٹرافی کی رنگا رنگ تقریب رونمائی بھی منعقد ہوئی۔