نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معذوروں، بزرگوں اور طلبا و طالبات کیلئے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین میں سفر کی مفت سہولت فراہم

ہور(پی پی آئی)حکومت پنجاب نے معذوروں، بزرگوں اور طلبا و طالبات کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی جانب سے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کی منظوری دے دی گئی۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں پنجاب کابینہ کے منعقد ہونے والے 25ویں اجلاس میں فری سفری سہولت کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ معذور افراد،بزرگ اور طلبا و طالبات اب میٹروبس سروس اوراورنج لائن میٹروٹرین پر مفت سفر کرسکیں گے. اْن کا کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات جاری رکھے گی۔