پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں ہو گا

لاہور(پی پی آئی)  پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا لاہور میں 14 ستمبر کو اجلاس ہو گا جس میں شرکت کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چئیرمیں آصف علی زرداری بدھ کو لاہور پہنچ رہے ہیں ۔پی پی آئی کے مطابق بلاول بھٹو لاہور میں چند روز قیام کریں گے جس کے دوران مختلف کارکنان کے گھروں میں تعزیت کیلئے جائیں گے۔