جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک سے غداری،سوچ بھی نہیں سکتا، اگر ہے تو پھانسی پر لٹکا دیا جائے: شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف  کے  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل میں میری بیرک کے ساتھ پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میں ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا، اگر غداری کی ہے تو پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی ہیں، اس معاملے میں کوئی دو رائے نہیں۔