جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صداقت عباسی بازیابی کیس میں وزارت داخلہ اور آئی جی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب

 اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے صداقت عباسی بازیابی کیس میں وزارت داخلہ اور آئی جی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد دارالحکومت ہے،سی سی ٹی وی لگے ہیں، ایجنسیز ہیں، کیا امیج جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد پولیس پر برہم  ہو گئے۔اجسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ کیسے ممکن ہے ایک بندہ ریڈ زون پارلیمنٹ لاجز سے اٹھایا گیا؟ابھی تک انکوائری مکمل نہیں ہوئی، 12دن سے بندہ غائب ہے کسی کو کچھ علم نہیں،جسٹس طارق محمود جہانگیری  نے کہاکہ بغیرکسی مقدمے کے اٹھا لیا جاتا ہے کچھ خیال کریں،کم سے کم کسی مقدمے میں تو ڈالتے، چوری ڈکیتی اتنے پرچے ہیں۔، ایک کیس سے بندہ رہا ہوتا ہے، دوسرے میں اٹھا لیا جاتا ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور آئی جی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی۔