عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی وکالت پرپیپلز پارٹی کا لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد (پی پی آئی) پیپلز پارٹی نے سردارلطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جس کے  متن میں کہا گیا ہے کہ کرپشن پرقید پی ٹی آئی چیئرمین کی نمائندگی آپ نے کیوں کی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی طرف سے  نوٹس  جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ آپ نے کسی دوسری جماعت کی وکالت سے پہلے پیشگی اجازت کیوں نہ لی؟ کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے  اور سردار لطیف کھوسہ کو 7روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی پے ہے۔  جس پر لطیف کھوسہ کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے صرف پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کرونگا۔ان کا مزید کہناتھا کہ پیپلز پارٹی میری جماعت ہے مجھے کون جماعت سے نکال سکتا ہے تاحال کوئی شوکاز نوٹس موصول نہیں ہوا ہے شو کاز موصول ہونے پر جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرو نگا۔