لاہور(پی پی آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے پولیس اہلکاروں سے الجھنے اور انتشار انگیز تقاریر کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ضلع کچہری لاہور میں پولیس اہلکاروں سے الجھنے اور انتشار انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،کیپٹن ر صفدر نے دونوں مقدمات میں بریت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے چالان جمع کروا رکھا ہے۔