نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافے کا فیصلہ کر لیا۔شیڈول کے بعد پلیئرز کے کنٹریکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی، اس سیزن میں کنٹریکٹ کی تعداد 150 کھلاڑیوں تک محدود کردی جائے گی جبکہ گزشتہ دورانیے میں 360 پلیئرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیئے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کو 3 یا 4 کیٹیگریز میں تقسیم کرے گا، ٹاپ کیٹیگری کے کھلاڑی کو 5 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ معاوضہ ملے گا جبکہ گزشتہ سیزن میں ٹاپ کیٹیگری کے پلیئرز کے لیے 3 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ تھا، اس بار کھلاڑیوں کی میچ فیس بھی بڑھے گی۔پی پی آئی کے مطابق پی سی بی خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں بھی بہتری لا رہا ہے جس کے بعد خواتین کرکٹرز کا معاوضہ بھی دوگنا ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہٰی سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار

Sun Jul 14 , 2024
لاہور(پی پی آئی)ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الہٰی سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سمیت نو ملزمان کا نامکمل […]