لاہور(پی پی آئی)ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الہٰی سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سمیت نو ملزمان کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا۔چالان میں چودھری مونس الہٰی سمیت چھ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا،پی پی آئی کے مطابق دیگر ملزمان میں فریاست علی، امتیاز علی،عامر سہیل، واجد احمد، عامر فیاض شامل ہیں
Next Post
اسد وڑائچ کا تبادلہ، عبدالغفور انجم سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات
Sun Jul 14 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی) سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کو تبدیل کر دیا گیا۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تقرر و تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسد وڑائچ کو سپرنٹنڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کر دیا گیا جبکہ محکمہ جیل خانہ جات گریڈ 19 کے عبدالغفور انجم کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعیناتی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق عبدالغفور […]