شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی، 2ہزار روپے موقع پر جرمانہ کرنے کا حکم

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2ہزار روپے موقع پر جرمانہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سیمنٹ بیریئر لگائے جائیں۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے لاہور میں جگہ جگہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اظہار برہمی  کیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نگران پنجاب حکومت نے کون سا الیکشن لڑنا ہے جو اتنے منصوبے شروع کر دیئے گئے، نگران حکومت تو کمال کرکے دکھانے کے چکر میں پڑ گئی۔جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ نگران حکومت والے کس سے تعریفیں لینے کے چکر میں پڑ گئے ہیں،ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ کچھ پروجیکٹ شروع کئے ہیں ان پر کام جاری ہے،ستمبر سے جنوری تک سموگ کا سیزن ہوتا ہے اور اس عرصے میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں ہونا چاہئے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف صرف چالان کافی نہیں ہے،اس حوالے سے میکنزم بنایا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2ہزار روپے موقع پر جرمانہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سیمنٹ بیریئر لگائے جائیں۔