انسداد پولیو کی قومی مہم2 اکتوبر سے شروع ہو گی،تیاریاں جاری

حیدرآباد(پی پی آئی)  انسداد پولیو کی قومی مہم2 اکتوبر سے 8 اکتوبر 2023 تک چلائی جائے گی  تاکہ مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جا سکے،اس سلسلہ میں ایک اجلاس کمشنر حیدر آباد خالد حیدر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی  کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر  متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ پولیو مہم کے دوران سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں یہ ہدایت  بھی دی گئی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کم کارکردگی والی یو سیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے- اور پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو بھی آمادہ کریں تاکہ تمام بچے پولیوجیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں –