ستمبر15 کی تاریخ ہمیں ریاست جونا گڑھ کی پاکستان سے الحاق کی یاد دلاتی ہے۔ ریاست جونا گڑھ کے نائب دیوان معین خان نے پی پی آئی کو بتایا کہ15 ستمبر 1947کو محسن پاکستان نواب جونا گڑھ مہابت خانجی اور بانی پاکستان قائم اعظم محمد علی جناح کے درمیان الحاق کا معاہدہ ہوا۔ جس کو انسٹرومنٹس آف ایکسیشن کہتے ہیں۔ جس کے تحت نواب صاحب نے اپنی ریاست کا الحاق جس کا شمار ہندوستان کی عظیم اور امیر ترین ریاستوں میں ہوتا تھا۔ اسلام اور پاکستان کی محبت کی خاطر پاکستان کے ساتھ کر دیا لیکن9نومبر 1947 کو ہندوستان کی فوج نے اس ریاست پر حملہ کر کے کشمیر کی طرح غاصبا نہ قبضہ کر لیا۔ اس وقت کے وزیر خارجہ سر ظفر اللہ خاں نے یو این او میں ریاست کشمیر کے ساتھ ریاست جونا گڑھ کا معاملہ اٹھایا جو آج تک سکیورٹی کونسل کے سردخانوں میں ہے۔محسن پاکستان نواب مہابت خانجی کے اس تاریخ ساز فیصلے نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا اور ریاست جونا گڑھ کی تاجر برادری نے نواب صاحب کے اس فیصلے پر لبیک کرتے ہوئے پاکستان ہجرت کی جبکہ سردار ولب بھا ئی پٹیل نے جس کا تعلق خود گجرات سے تھا ان کو روکنا چاہاتا کہ پاکستان کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہ ہو سکے۔جونا گڑھ کی تاجربرادری نے پاکستان کی نوزائیدہ معیشت کو سنبھالا جس میں آدم جی، دادا فیملی، داؤ داور رنگوں والا خاندان سرفہرست ہیں۔پٹنی برادری کے محمد انور پٹنی کا کہنا ہے کہ ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں جس نے ریاست جونا گڑھ کو اپنے سیاسی نقشے میں شامل کر لیا اور ہمقابل فخر مسلح افواج کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا۔ جونا گڑھ کی نوجوان نسل اپنے نئے نواب علی مرتضی خانجی کی قیادت میں مسلح افواج کے ساتھ ہے اور کشمیر اور جونا گڑھ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
Next Post
انسداد پولیو کی قومی مہم2 اکتوبر سے شروع ہو گی،تیاریاں جاری
Fri Sep 15 , 2023
حیدرآباد(پی پی آئی) انسداد پولیو کی قومی مہم2 اکتوبر سے 8 اکتوبر 2023 تک چلائی جائے گی تاکہ مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جا سکے،اس سلسلہ میں ایک اجلاس کمشنر حیدر آباد خالد حیدر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت […]
