کراچی (پی پی آئی)کراچی ایسٹ پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں تین کارروائیوں کے دوران 3ملزمان گرفتار کرلیے پولیس کے مطابق ملزمان ا سٹریٹ کرائم، کارلفٹنگ، منشیات فروشی اور چھالیہ سپلائی میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں صدیق، بصیر اورممتاز علی شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ،پسٹل وایمونیشن،چوری شدہ کار 1 کلو550 گرام چرس، بھاری مقدار میں چھالیہ بھی برآمدکی گئی ہے، ملزمان کا مجیدلاشاری کے بدنام زمانہ گروہ سے تعلق ہے جو کارچوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔اگرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے،تفتیش جاری ہے۔
Next Post
بھارت میں پاکستان پرحملے کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع
Fri Sep 15 , 2023
سری نگر/مقبوضہ جموں و کشمیر،مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)بھارت میں پاکستان پرحملے کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں، ان قیاس آرائیوں کا مقصد صرف عوامی حمایت اور ووٹ حاصل کرنا ہے۔یہ ناکام کوشش جعلی ان کاؤنٹر سے شروع ہو کر اپنے ہی فوجیوں کی ہلاکت پر انجام پذیر یاد رہے کہ منی پور اور ہریانہ میں بھی عیسائیوں، […]