نواز شریف وطن کو واپسی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کی تبدیلی کا انتظارتھا:محمد زبیر

کراچی(پی پی آئی) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کی تبدیلی کا انتظار کر رہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے کوئی ریلیف نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوں، نئے چیف جسٹس کا ایک زبردست ریکارڈ ہے اور ہم انصاف ہی چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، وہ تاریخ سے پہلے آ سکتے ہیں لیکن بعد کا سوال ہی نہیں، ان کے استقبال کیلیے ایسی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Next Post

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی مسلسل12ویں پھر مرتبہ گرفتار

Sat Sep 16 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو کتنی بار گرفتار کیا گیا، ان کے وکیل نے گن کر بتا دیا۔پی پی آئی کے مطابق     اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر حراست میں […]