سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی مسلسل12ویں پھر مرتبہ گرفتار

اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو کتنی بار گرفتار کیا گیا، ان کے وکیل نے گن کر بتا دیا۔پی پی آئی کے مطابق     اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر حراست میں لے لیا، ان کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا۔ اینٹی کرپشن سیل پرویز الہیٰ کو جوڈیشل کمپلیکس سے لے کر لاہور روانہ ہو گیا۔پرویز الہیٰ کے وکیل عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ انہیں 12 ویں مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس مرتبہ ان کو جعلی مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ روز تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں ان کی ضمانت ہوئی تھی۔ چار ماہ سے ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے مگر وہ اپنے سیاسی موقف پر قائم ہیں۔وہ کسی طرح کی پریس کانفرنس کیلئے تیار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

Next Post

"الیکشن اپنا اپنا" پیپلزپارٹی نے ن لیگ کا چیلنج قبول کرلیا، سعدرفیق اور شرجیل میمن کی لفظی جنگ

Sat Sep 16 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الگ الگ الیکشن لڑنے سے متعلق چیلنج قبول کرلیا۔سابق وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق اتحادی جماعت کے سربراہ کے کوسنے اور طعنے الیکشن اسٹنٹ کے سوا کچھ نہیں۔پی پی آئی کے مطابق ٹویٹرپیغام میں […]