کراچی (پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الگ الگ الیکشن لڑنے سے متعلق چیلنج قبول کرلیا۔سابق وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق اتحادی جماعت کے سربراہ کے کوسنے اور طعنے الیکشن اسٹنٹ کے سوا کچھ نہیں۔پی پی آئی کے مطابق ٹویٹرپیغام میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اشرافیہ کو خرید کر ایک صوبہ کنٹرول کرنا کونسی عوامی سیاست ہے؟ سندھ میں ایم کیوایم،جے یوآئی،ن لیگ ودیگرملکر اچھا الیکشن لڑسکتے ہیں۔ یہی صورتحال رہی تو الیکشن اپنا اپنا، تب تک کیلیے ٹاٹا،بائے بائے، سی یو سون۔پی پی آئی کے مطابق خواجہ سعدرفیق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا کہ خوش آمدید جناب، ہم تیار ہیں۔
Next Post
آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو اورپارٹی رہنماؤں کو ٹکراؤ کی پالیسی سے روک دیا
Sat Sep 16 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورپارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں اور مقتدرہ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے روک دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کے مطابق آصف زرداری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور پارٹی ارکان کون لیگ اور دیگر اتحادیوں سمیت مقتدرہ کے حوالے سے ٹکراؤ کی پالیسی سے روک […]