آصف علی زرداری نے  بلاول بھٹو اورپارٹی رہنماؤں کو ٹکراؤ کی پالیسی سے روک دیا

کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورپارٹی رہنماؤں کو  اتحادیوں اور مقتدرہ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے روک دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کے مطابق آصف زرداری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور پارٹی ارکان کون لیگ اور دیگر اتحادیوں سمیت مقتدرہ کے حوالے سے ٹکراؤ کی پالیسی سے روک دیا جبکہ الیکشن میں مساوی مواقع کے لئے آصف زرداری نے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تمام اختیارات سنبھال لئے ہیں۔ذرائع کے مطابق  آصف علی زرداری نے تمام ارکان کو ٹکراؤ کی سیاست سے اجتناب کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر باہمی گفتگو سے تحفظات دور نہ ہوئے تو پھر پیپلزپارٹی اپنے مزاحمتی آپشن محفوظ رکھتی ہے۔

Next Post

کوئٹہ میں لو برڈ سوسائٹی کے تحت پہلا برڈ شو آج منعقدہوگا

Sat Sep 16 , 2023
کوئٹہ (پی پی آئی) لو برڈ سوسائٹی کے تحت صوبے کی تاریخ کا پہلا برڈ شو 17ستمبر کو کوئٹہ میں منعقدہوگا، کوئٹہ برڈ شو کا میں لاہور، فیصل آباد، کراچی، اسلام آباد، پشاور سے  پرندوں کے شائقین شرکت کریں گے جو اس وقت ملک کے ٹاپ بریڈرز ہیں۔ پی پی […]