خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ میں گائے اور بھینس کے دودھ کے علیحدہ نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں گائے اور بھینس کے دودھ کے علیحدہ نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دودھ کی قیمت اور معیار کے حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک،انڈسٹریز، ملک شاپ اور ڈیری فارم ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس منعقد کر کے ریٹ اور معیار کا تعین کیا جائے گا اور تمام اسٹاک ہولڈرز کے تحفظات کو دور کر کے قابل عمل ریٹ مقرر کیا جائے گانیز سرکاری ریٹ کے بر خلاف دودھ فروخت کرنے والے ڈیری فارمز اور ملک شاپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق یہ بات کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات  نے آل کوئٹہ ملک شاپس ایسوسی ایشن کے صدر ولایت حسین کی سربراہی میں وفد نے سے ملاقات کے دوران کہیوفد نے کمشنر کوئٹہ کو مسائل سے آگاہ کیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہا کہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیمیکل شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کو سرعام سزا دی جائے گی۔