عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں براہ راست فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی

کراچی (پی پی آئی)یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ نے یورپ اور برطانیہ میں براہ راست فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی آڈٹ رپورٹ میں کامیابی کا یقین ہے،پی پی آئی کے مطابق  پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے،ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دسمبر تک یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی اور برطانیہ کی سی اے اے سیفٹی آڈٹ میں پی آئی اے کی بحالی کا گرین سگنل دے دینگے۔،یورپی یونین نومبر اور برطانیہ کی ٹیمیں آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان آکر پی آئی اے اور سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ کرینگی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی سے اربوں روہے کی آمدنی متوقع ہے، یاد رہے کہ جولائی 2020 سے پی آئی اے پر برطانیہ اور یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے۔