چین کی کار ساز کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرے گی

کراچی (پی پی آئی) چین کی معروف کار ساز کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی کارساز کمپنی کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کی سربراہی میں وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امین اللہ بیگ سے ملاقات  میں یہ خوشخبری سنائی۔پی پی آئی کے مطابق جی یو زونگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں اور مینوفیکچرنگ یونٹ اور شورمز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے اور یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے۔ مذکورہ کمپنی 5 صنعتوں میں مصروف عمل ہے، جن میں الیکٹرومیکنیکل اور ہائیڈرولک، لائٹ پاور، گاڑیوں، عالمی تجارت اور پیدوار اور خدمات شامل ہیں۔دوران ملاقات جی یو زونگ کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کاریں ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ ہیں جبکہ عالمی قیمتوں میں اضافے کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں، جس کے سبب صارفین کی توانائی کے نئے ذرائع پر منتقلی ناگزیر بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل مدت میں الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کے مقابلے میں ایندھن کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہوگی۔

 

Next Post

پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں براہ راست فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی

Mon Sep 18 , 2023
کراچی (پی پی آئی)یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ نے یورپ اور برطانیہ میں براہ راست فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔ترجمان پی آئی اے […]