عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

 اسلام آباد (پی پی آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ طالب حسین اور اسٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت  میں پیش ہوئے،اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں اگر ہمیں پتہ چلے کہ کون کون سی چیزیں، یا دستاویزات نامکمل ہے تو ہم مکمل کرلیں گے،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب ان کو بتادیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔