شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سعودی عرب کے شعبہ ہاسپٹلٹی میں پاکستانیوں کیلئے ملازمت کے لاتعداد مواقع موجود

ریاض  (پی پی آئی)سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہاسپٹلٹی کے شعبے میں پاکستانیوں کے لئے بے شمار ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں ہوٹل اینڈ ٹورازم انڈسٹری کے حوالے سے منعقدہ ویبنار کے شرکاسے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا. ویبنار میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد آن لائن شریک تھی اس موقعہ پر شرکا  سے مزید گفتگو کرتے ہوئے ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ نے سعودی عرب میں ہوٹل اینڈ ٹورازم انڈسٹری کے خدوخال اور نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقعوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اگر پاکستان سے ہمارا نوجوان طبقہ ہاسپٹلٹی کے کورسز کرکے سعودی عرب میں اس حوالے سے کمپنیوں سے رابطہ کریں تو نا صرف انہیں آسانی کے ساتھ کمپنی ویزے کا حصول ممکن ہوگا بلکہ انہیں اچھی ملازمت بھی مل جائے گی۔سہیل بابر وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سعودی عرب میں ریڈ سی پروجیکٹ سمیت نیوم اور العلاو دیگر اہم منصوبوں میں ہاسپٹلٹی ملازمتوں کے بے شمار مواقع موجود ہیں وڑائچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہاسپٹلٹی کورسز گورنمنٹ سیکٹر کے علاوہ اقرایونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی ادارے بھی کورسز کروا رہے ہیں جن سے ہماری یوتھ بہتر انداز میں کورسز کرکے سعودی عرب میں مناسب ملازمت حاصل کر سکتے ہیں.