ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا بھر میں اعضا اور ٹشوز عطیہ دینے کا ہفتہ شروع 53.8 فیصد افراد موت کے بعد عطیہ دینے  پر رضا مند

کراچی (پی پی آئی)دنیا بھر میں اعضا اور ٹشوز عطیہ دینے کا ہفتہ منایا جارہا ہے اس دوران کامیاب آگہی مہم کے باعث صرف اسکاٹ لینڈ میں 53.8 فیصد افرادنے موت کے بعد عطیہ دینے  پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔اسکاٹ لینڈ کی پبلک ہیلتھ منسٹر جینی مرو نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اعضا کا عطیہ دینے کیلئے خود کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں رجسٹر کرائیں۔ پی پی آئی کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں اعضا اور ٹشوز کا عطیہ دینے کا ہفتہ منایا جارہا ہے۔تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق اب تک 57.1 فیصد عوام نے اپنے اعضا کا عطیہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ درج کرایا ہے۔ ان میں 53.8فیصد نے عطیہ دینے پر اتفاق کیا ہے جب کہ3.3فیصد نے خود کو شامل نہیں کیا، اس کا مطلب ہے کہ42.9فیصد نے ابھی تک اپنا فیصلہ رجسٹریشن کیا۔ اسکاٹش منسٹر کا کہنا تھا کہ ہر فرد اپنے اعضا کا عطیہ دینے یا نہ دینے کا اختیار رکھتا ہے، تاہم اگر کوئی فرد جس کی عمر16سال سے زیاد ہے اور اس نے اپنا عطیہ نہ دینے کا فیصلہ درج نہیں کرایا تو اس کی موت کی صورت میں فرض کرلیا جائے گا کہ اس نے عطیہ دینے پر اتفاق کیا تھا۔ اعضا کا عطیہ دینے سے ایسے بے شمار افراد کی زندزگیاں بدل جاتی ہیں جو اس وقت مہلک بیماریوں کا شکار ہیں۔