شہر قائد میں جشن میلادالنبیﷺکی تیاریاں عروج پر،سبز پرچموں کی بہار

کراچی (پی پی آئی) شہر قائد میں جشن میلادالنبیﷺکی تیاریاں عروج پر ہیں جابجاسبز پرچموں کی بہار دکھائی دیتی ہے اور ہرسو درودو سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں، شہر و مضافات برقی قمقموں سے جگمگانے لگے ہیں‘ پی پی آئی کے مطابق دعوت اسلامی، جماعت اہلسنت و دیگر دینی تنظیموں کی جانب سے شہر بھر میں سجاوٹ کی جا رہی ہے ۔ماہ میلادالنبی ﷺکے دوران مساجد و خانقاہوں میں محافل ذکر ولادت،جلسہ ہائے میلادالنبی،حسن نعت و قرات کے مقابلوں کیساتھ ساتھ تعلیمی اداروں، بازاروں،سرکاری و غیرسرکاری اداروں،دفاترمیں محافل درودوسلام کا انعقاد شروع ہے۔

Next Post

دنیا بھر میں اعضا اور ٹشوز عطیہ دینے کا ہفتہ شروع 53.8 فیصد افراد موت کے بعد عطیہ دینے  پر رضا مند

Wed Sep 20 , 2023
کراچی (پی پی آئی)دنیا بھر میں اعضا اور ٹشوز عطیہ دینے کا ہفتہ منایا جارہا ہے اس دوران کامیاب آگہی مہم کے باعث صرف اسکاٹ لینڈ میں 53.8 فیصد افرادنے موت کے بعد عطیہ دینے  پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔اسکاٹ لینڈ کی پبلک ہیلتھ منسٹر جینی مرو نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اعضا کا عطیہ دینے […]