سابق کرکٹر جلال الدین کی زیر نگرانی فاسٹ بولنگ کا تربیتی کیمپ شروع

لاہور: وسیم اکرم اور وقاریونس جیسے لیجنڈ کی تیاری کے لیے کراچی میں فاسٹ بولنگ تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، نوجوانوں کو سوئنگ ، اسپیڈ اور لائن لینتھ کے گر بتائے جارہے ہیں۔ کسٹمزکرکٹ اکیڈمی کے تحت ڈیفینس میں لگائے فاسٹ بولنگ تربیتی کیمپ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین اوران کے ساتھی14 بولرزکوبولنگ کے داوپیچ سیکھا رہے ہیں۔ بائیس سال اورسترہ سال کے نوجوانوں کا دوگروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جنہیں سوئنگ، اسپیڈ، لائن لینتھ کے حوالے سے بریف کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کوان کی خامیوں کوختم کرنے کے مشورے دیئے گئے۔ جلال الدین کا کہنا ہے کہ نوجوان بولرزبڑے با صلاحیت ہیں ان میں ٹیلنٹ ہے۔ انہیں بس مثبت رہنمائی کی ضرورت ہے۔ نوجوان بولرز پر امئید دکھائی دیئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تربیتی کیمپ سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں جس سے ان کی کارکردگی میں نکھار آئے گا۔ تربیتی کیمپ کے شرکاءکوفاسٹ بولنگ کے ساتھ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اورفزیکل فٹنس کے بارے مین بھی ٹپس دیئے جا رہے ہیں۔

Next Post

انٹرنیشنل ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کیلئے 14رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Fri Dec 27 , 2013
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قطر انٹرنیشنل ویمنزکرکٹ چیمپئن شپ کے لئے 14 رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ۔ پاکستان، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ پر مشتمل چیمپئن شپ 8 سے25جنوری تک دوحامیں ہو گی۔ثنا میر کو قومی ٹیم کا کپتان اور بسمہ معروف کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سیدہ نین فاطمہ عابدی، […]