سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار نہ کیا جائےؒپشاور ہائیکورٹ کا حکم

پشاور (پی پی آئی)پشاور ہائیکورٹ نے سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی،جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے درخواست کی سماعت کی، وکیل نے کہاکہ میرے موکل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔آئی جی پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ظاہر شاہ طورو کے خلاف کوئی پولیس کیس نہیں،درخواست گزار کے خلاف اینٹی کرپشن مردان میں ایک مقدمہ درج ہے،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میرے موکل کو نقص امن کے تحت گرفتار نہ کیا جائے،عدالت نے درخواست گزار کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔