ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی

کراچی (پی پی آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا  جس پر یو اے ای حکام نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی،پی پی آئی کے مطابق   یو اے ای کی طرف سے امپورٹ پر عائد پابندی کا اطلاق 10اکتوبر سے ہوگا۔یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ امپورٹ پابندی میں مرغی  کا چلڈ گوشت بھی شامل ہے،ایکسپورٹرز کا کہناتھاکہ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت کی ایکسپورٹ ایک کروڑ20لاکھ ڈالر تھی،ہوئی جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے،ایکسپورٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت یو اے ای سے معاملہ اٹھائے۔