سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جیل میں دیسی چکن کبھی نہیں مانگا ہمیشہ دال روٹی ہی کھائی : مریم نوازشریف

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ آج عوام میں نکلنے کے قابل نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ بے گناہ ہوتے ہوئے بھی بسترِ مرگ پر والدہ کو چھوڑ کر اڈیالہ جیل گئی، قیدِ تنہائی میں رکھا گیا،کمرے میں ہی باتھ روم تھا، نماز پڑھتے ہوئے پتا نہیں چلتا تھا کہ کمرے میں نماز پڑھ رہی ہوں  یا باتھ روم میں، جیل میں ہوتے ہوئے کبھی نہیں کہا کہ مجھے  دیسی چکن چاہیے،جیل کی دال روٹی کھائی، تب سے دال بہت اچھی لگنے لگی ہے۔مریم نواز کا کہناتھا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت اقامہ کیس میں نکالا گیا، اس فیصلے کے بعد ملک کی ترقی رْک گئی۔انہوں نے کہا کہ میں 5 ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی مگر انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، میں دو سو کے قریب پیشیاں بھگت کر سب کے سامنے کھڑی ہوں۔