جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کچے میں پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن، ممدانی گینگ کے 7 ملزمان گرفتار

 کندھ کوٹ (پی پی آئی)پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف  کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکومبنگ آپریشن کرتے ہوئے کندھ کوٹ کے کچے میں واقع گاؤں اللہ ورایو سے ممدانی گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف نوعیت کا جدیداسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ مذکورہ علاقہ بلوچستان کے قریب اور نوگو ایریا تھا، گرفتار ملزمان ممدانی گینگ کے سہولت کار ہیں، پاکستان رینجرزسندھ کا ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔