جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائد میں آشوب چشم کی وبا ایک بار پھرتیزی سے پھیلنے لگی

کراچی (پی پی آئی) شہر قائد میں آشوب چشم کی وبا ایک بار پھرتیزی سے پھیلنے لگی ہے۔  سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر شاہ نواز منعمی نے پی پی آئی کو بتایا کہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے میں دس سے پندرہ روز لگ جاتے ہیں۔ ایسے مریضوں کو لوگوں سے ملنے میں احتیاط کرنی چاہئے کیونکہ یہ بیماری ہوا اور سانس کے ساتھ بھی پھیلتی ہے۔ مریض کا تولیہ الگ کر دینا چاہئے اور بچوں کو مریض سے دور رکھا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق  ماسک پہننے   اور سینی ٹائزر کے استعمال سے بھی اس بیماری کے اثرات سے پچا جا سکتا ہے۔