کراچی اور سکھر میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

کراچی/سکھر(پی پی آئی) کراچی اور سکھر میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے بشیر چوک کے قریب ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کی شناخت شان مختار اور بلال ظہیر کے نام سے ہوئی ہے، ملزموں سے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔سکھر میں ریلوے کوارٹرز کے قریب بھی پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار ملزم غلام حیدر میرانی اور دلبر اوڈھ پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

Next Post

تنخواہوں میں مسلسل تاخیر کیخلاف کراچی سٹی، کینٹ اور ڈرگ روڈ اسٹیشن پرریلوے ملازمین کا دھرنا

Fri Sep 22 , 2023
کراچی (پی پی آئی) کراچی سٹی، کینٹ اور ڈرگ روڈ اسٹیشن  پرریلوے ملازمین نے تنخواہوں میں مسلسل تاخیر کیخلاف احتجاج اور مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حصول کے لئے نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ریلوے کے غریب ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں۔