تمام سیاستدانوں کوانتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کروالینی چاہئے: پرویز الہٰی

 اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورتحریک انصاف کے صدرچودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جو حالات ہیں اس میں تمام سیاستدانوں کو انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کروالینی چاہئیے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چودھری پرویز الہٰی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ میری رہائی کی بات اللّٰہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، چودھری شجاعت حسین سے دوبارہ ملاقات ہوئی۔صحافی کے اس سوال پر کہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور پرویز الہٰی اندر رہیں یا باہر کوئی فرق نہیں پڑتا، پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ بلاول بھٹو کو اپنی سالگرہ خوشی سے منانے دیں۔ان کاکہناتھا کہ جیل کا کھانا دیا جاتا ہے جس سے طبیعت ناساز رہتی ہے، جیل میں پہلے ڈاکٹر کی سہولت میسر تھی، اب ان کو اس میں بھی مسائل نظر آنے لگے ہیں۔پرویز الہٰی نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں، آج مہنگائی سے عام آدمی ختم ہو چکا ہے، عام انتخابات نہ ہونے سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے۔صحافی کے سوال پر کہ سننے میں آرہا ہے کہ نواز شریف کی ملک واپسی کی تاریخ بدل رہی ہے ج ان کاکہناتھا کہ نواز شریف خود بھی بدل گئے ہیں۔

 

Next Post

پرویز الہی کی جانب سے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے درخواست دائر

Fri Sep 22 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت میں  پرویز الہی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔پرویز الہی کی جانب سے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اس دوران پرویز الہی روسٹرم پر آگئے اور کہا […]