حریت رہنما عمر فاروق کی نظربندی 4 سال بعد ختم، خطبہ جمعہ دیا،نماز پڑھائی

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرحریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی چار برس بعد نظر بندی ختم کر دی گئی جس کے بعد انہوں نے سرینگر کی جامع مسجد میں جمعے کا خطبہ دیا اور نماز بھی پڑھائی۔50 سالہ حریت رہنما  کاسرینگر کی جامع مسجد  پہنچنے پرپرتپاک خیرمقدم کیا گیا،گلپاشی  کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جمعے کی صبح ان کے گھر کے اطراف سے پولیس کا محاصرہ ختم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے بعد گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔حریت رہنما نے اپنی نظر بندی کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔بھارتی عدالت نے 15 ستمبر کو اس حوالے سے انتظامیہ کو جواب داخل کرانے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دی تھی۔

Next Post

آڈیو لیکس کیس میں بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل

Fri Sep 22 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل  کردیا۔پی پی آئی کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ  میں آڈیو لیکس معاملے میں بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی […]