پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک ہونے کا خدشہ، متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو الرٹ جاری کردیا۔ ہیکرز کی طرف سے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے،پی پی آئی کے مطابق  اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مخصوص سول اور ملٹری حکام کو ای میلز، فشنگ ٹیکنیکس کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، مذکورہ ای میلز عہدے اور نام کے ساتھ اصلی کی طرح تشکیل دے کر بھجوائی جاتی ہیں، نتیجے کے طور پر ای میل موصول کرنے والا ٹریپ ہوجاتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مراسلہ میں آفیشل ای میلز کو محفوظ بنانے کی تجاویز بھی دیتے ہوئے وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ کمزور پاس ورڈز استعمال نہ کریں، پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں، غیر متعلقہ افراد کو ای میل آئی ڈی دینے سے گریز کیا جائے، آفیشل ای میلز کیلئے ذاتی اکاؤنٹ استعمال نہ کیا جائے۔وفاقی حکومت نے مراسلہ میں احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ بھی کہا ہے کہ موبائل فونز پر آفیشل ای میلز کا استعمال نہ کریں، ایسی ای میلز جن کے ساتھ کوئی لنک کا مواد منسلک ہوں انہیں کھولنے سے گریز کیا جائے، مشکوک ای میلز کا جواب یا کسی لنک پر کلک نہ کریں اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس کا استعمال کرکے آفیشل ای میلز کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔