سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی جیلوں میں نائجیرین، انڈین، بنگلہ دیشی، برطانوی، ایرانی، ماریشس اور چینی شہری  مقید

ا اسلام آباد (پی پی آئی)آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی جیلوں میں غیرملکی قیدیوں کی تعداد 150 کے قریب پہنچ گئی ہے۔محکمہ جیل خانہ جات کے اعدادوشمار میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان قیدیوں میں سے کئی ایسے ہیں جن کی سزائیں پوری ہو چکی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ رہا نہیں ہو سکے۔ اعدادوشمار کے مطابق ان جیلوں میں سب سے زیادہ افغان شہری قید ہیں جن کی تعداد 92 ہے۔ ان کے علاوہ نائجیرین، انڈین، بنگلہ دیشی، برطانوی، ایرانی، ماریشس اور چینی شہری بھی قیدیوں میں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ’ان غیرملکیوں میں کم سے کم 38 قیدی ایسے ہیں جو اپنی سزائیں پوری کر چکے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی وہ رہا نہیں ہو سکے۔‘ پاکستان نے 2021 میں ایلین ایکٹ کے نام سے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے ذریعے غیرملکی قیدیوں کی جیلوں سے رہائی کے عمل میں آسانی پیدا کی گئی تھی۔  نئے قانون سے پہلے غیرملکی قیدیوں کو سزا پوری ہونے کے بعد صرف ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے ذریعے رہا کیا جاتا تھا۔تاہم اب کوئی بھی پاکستانی شہری سزا پوری کرنے والے غیرملکی قیدی کی شخصی ضمانت دے کر اسے رہا کروا سکتا ہے، لیکن تاحال اس قانون کا فائدہ ان قیدیوں تک نہیں پہنچ سکا۔