پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیہ کا حج متعارف کروانے کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی)وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیہ کا حج متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اگلے سال سے 18 سے 20 دن کے حج کا پیکج بھی دیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اجلاس کی صدارت ہوا۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔کمیٹی میں حج 2023 کے انتظامات، روڈ ٹو مکہ پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مختصر دورانیہ کا حج 18 سے 20 دن پر مشتمل ہو گا، 40 دن یا مختصر حج کا فیصلہ حجاج  خود کریں گے۔چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ مختصر حج کا دورانیہ 18 سے 30 دن تک کیا جائے، جس پر انیق احمد نے کہا کہ تجویز پر غور کیا جائے گا۔

Next Post

 غیرمعیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے پر 11 ڈرگ انسپکٹرز معطل

Mon Sep 25 , 2023
لاہور(پی پی آئی)وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے غیرمعیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر غفلت برتنے پر 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ لاہور، ملتان، صادق آباد، خانیوال، ساہیوال سمیت 8 اضلاع […]