ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جی ڈی اے کا سندھ سے صفایا ہوچکا، پی پی پی سوئپ کریگی: منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما منظور وسان نے سیاسی منظر نامے کے حوالے سے نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے قائد مسلم لیگ ن کے بارے میں کہا کہ اکتوبر میں معلوم ہو جائے گا نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں یا نہیں؟۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ 28 جنوری اتوار کو الیکشن ہوں گے اس لئے جیالے تیاری کریں، پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا  کہ عام انتخابات میں پی پی پی اور ن لیگ میں مقابلہ سخت ہو گا،سندھ میں پی پی پی کے خلاف تمام جماعتیں ایک ساتھ الیکشن لڑیں  گی لیکن جی ڈی اے کا سندھ سے صفایا ہوچکا ہے،سندھ میں پی پی پی سوئپ کرے گی۔پی ٹی آئی کی پوزیشن ڈاؤن ہے۔ منظور وسان نے کہا ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں سے متعلق واویلا بلا جواز ہے،ایم کیو ایم سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔