کندھ کوٹ(پی پی آئی) کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پی پی آئیکے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹا جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ کباڑ میں بیچنے کیلئے توڑ رہے تھے۔حادثے میں چار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، گولا پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔
Next Post
جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی
Wed Sep 27 , 2023
جدہ/سیالکوٹ (پی پی آئی)جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کی پرواز پی کے 786میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عینی شاہدین کا کہناتھا کہ دوران پرواز جہاز کے واش روم سے دھواں نکلنا شروع ہوا۔جس […]