پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب 16اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب

ؤلاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت کے کیس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 16اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت کے کیس کی سماعت  ہوئی، جسٹس شجاعت علی خان وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹس جمع نہ کرانے پر برہم ہوگئے،عدالت نے کہاکہ 8ماہ سے وفاقی حکومت کی رپورٹ نہیں آئی، وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ ہم رپورٹس جمع کروا دیتے ہیں،عدالت نے کہاکہ آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں کیوں رپورٹ جمع نہیں ہوئی،عدالت نے کہاکہ یہ کیس آپ کا ہے نہ عدالت کا، یہ ہم سب کا کیس ہے۔جسٹس شجاعت علی خان کی جانب سے یہ ریمارکس بھی دیئے گئے پھر ہم ملک کے چیف ایگزیکٹو کو بلا لیتے ہیں،نگران وزیراعظم آکر خود جواب دیں،لگتا ہے کہ نگران وزیراعظم کے سامنے معاملہ رکھا ہی نہیں گیا،وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ ہمیں مزید مہلت دے دیں،عدالت نے کہاکہ آپ سنجیدہ ہوتے تو ہمیں  کوئی رپورٹ ضرور جمع کراتے،عدالت نے 16اکتوبر کو نگران وزیراعظم کو پیش ہونے کا حکم  دیدیا، عدالت نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بھی پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے کہا کہ ملک اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو پیش ہوکر اپنا موقف واضح کریں، اگر وہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے تو عدالت کو لکھ کر دیں۔