سائیکل بنانے والے معروف برانڈز کی3 قدیم پاکستانی فیکٹریاں بند

کراچی(پی پی آئی) موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سائیکلوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں کیونکہ خراب معاشی صورتحال کے باعث مقامی طور پر سائیکل بنانے والے معروف برانڈز کی تین بڑی اور قدیم فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں جس کے باعث اب زیادہ انحصار در آمدی سائیکلوں پر ہے، گزشتہ 15 ماہ کے دوران سائیکلوں کی قیمتیں ڈیڑھ سو فیصد تک بڑھی ہیں۔ماضی میں 9 ہزار روپے میں ملنے والی مقامی سائیکل اب گاڑی کھاتہ کی سائیکل مارکیٹ میں 20ہزار روپے  میں دستیاب ہے۔اسی طرح10 ہزار میں ملنے والی در آمد شدہ سائیکل کی قیمت 24 ہزار روپے اور 18 ہزار والی سائیکل کی قیمت38 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Next Post

نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب 16اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب

Wed Sep 27 , 2023
ؤلاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت کے کیس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 16اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت کے کیس کی سماعت  ہوئی، جسٹس شجاعت علی خان وفاقی حکومت […]