پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 2 اکتوبر سے شروع ہو گی

کراچی(پی پی آئی)  پولیو  سے بچاؤ کی قومی مہم 2 سے 8 اکتوبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے اورمستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران کم کارکردگی والی یو سیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں نیزپولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو بھی آمادہ کریں تاکہ تمام بچے پولیوجیسے  دائمی معذوری والے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں –

Next Post

سائیکل بنانے والے معروف برانڈز کی3 قدیم پاکستانی فیکٹریاں بند

Wed Sep 27 , 2023
کراچی(پی پی آئی) موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سائیکلوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں کیونکہ خراب معاشی صورتحال کے باعث مقامی طور پر سائیکل بنانے والے معروف برانڈز کی تین بڑی اور قدیم فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں جس کے باعث اب زیادہ انحصار در آمدی سائیکلوں پر ہے، گزشتہ 15 ماہ کے […]