کراچی (پی پی آئی)کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن (کے ٹی بی اے) کے صدر سید ظفر احمد نے بتایا کہ یہ ایک عجیب قسم کا مسئلہ ہے جمع کرائے گئے گوشوارے ایف بی آر سسٹم سے غائب ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع آئی آر آئی ایس میں تکنیکی اور قانونی مسائل سے نمٹنے کا حل نہیں، اگر ایف بی آر 15 دن یا 30 دن کی توسیع دیتا ہے لیکن سسٹم کی خرابیاں برقرار رہی تو اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔دوسری جانب ٹیکس ماہر فراز فضل شیخ نے کہا کہ ایف بی آر نے آئی آر آئی ایس سسٹم میں جمع شدہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ غائب ہونے کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق پرانے اثاثوں کے اعداد و شمار کا مسئلہ چند ہفتے قبل حل ہو گیا جبکہ آئی آر آئی ایس کے پاس جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں کے غائب ہونے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
Next Post
گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر نظام کی استعداد میں اضافہ
Thu Sep 28 , 2023
کراچی (پی پی آئی)ایف بی آر نے آئی آر آئی ایس سسٹم کی استعداد میں اضافہ کردیاہیجس سے تقریباً 5 سے 6 لاکھ ٹیکس دہندگان روزانہ کی بنیاد پر بیک وقت اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکیں گے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ […]
