کراچی (پی پی آئی)ایف بی آر کا نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 30ستمبرمیں توسیع کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کیلئے2 تجاویززیرغور ہیں۔ توسیع 15 دن یا ایک ماہ کیلئے کی جا سکتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا حتمی اعلان نگران وزیرخزانہ کی منظوری سے ہی ہوگا۔ واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبررکھی ہوئی ہے۔ ذرائع ایف بی آر کا مزیدکہنا ہیکہ تاریخ میں توسیع کا مطالبہ ٹیکس بارایسوسی ایشنزاورمختلف چیمبرزآف کامرس نے کررکھاہے۔
Next Post
شیریں مزاری کو گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم
Thu Sep 28 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کو گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے […]
