اسلام آباد (پی پی آئی)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاو?نٹس اور توشہ خانہ کیس میں سابق صدر ا?صف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 24اکتوبر کو طلب کرلیا۔ پی پی آئی کے مطابق جعلی بینک اکاونٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،سابق صدر آصف زرداری کو جعلی بینک اکاونٹس کیس میں طلب کر لیاگیا جبکہ توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کیا گیا ہے، احتساب عدالت نے کہا کہ آصف زرداری اور یوسف گیلانی 24اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
Next Post
عمران سے غلطیاں سرزد ہوئیں، انہیں بھی احساس ہے:علی محمد خان
Thu Sep 28 , 2023
لاہور (پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے چیئرمین عمران خان سے غلطیاں سرزد ہونے کا اعتراف کر لیا تو اسٹیبلشمنٹ اور نگران وزیرعظم کو بھی مشورے دیئے۔ سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو کہنا چاہوں گا کہ جدائی […]
