نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں،تشہیری مہم کیلئے ہدایت نامہ جاری

کراچی(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے  قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے تشہیری مہم کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔لیگی قیادت نے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ پوسٹرز،فلیکسز اور بنیرز پر نواز شریف کی تصویر نمایاں ہونی چاہیے،نواز شریف کی تصویر کے سائز کے برابر کسی رہنما کی تصویر نہیں ہو گی۔ بینرز پر بنیادی پیغام ”امید سے یقین تک،پاک سرزمین تک“ لازمی لکھوانے کی ہدایت کی گئی۔جبکہ اس کے علاوہ ”پارٹی قائد کے سنگ غربت اور مہنگائی مٹائیں“ ”آئیں 21 اکتوبر کو تاریخ بنائیں“ جیسے نعرے بھی لکھوانے کی ہدایت کی گئی۔ ن لیگ نے پارٹی کا فراہم کردہ تشہری مواد ہی بینرز،اسٹیمرز اور ہورڈنگز پر پرنٹ کرانا کی ہدایت کی اور اس کے ساتھ ساتھ کاروں،موٹر سائیکل اور رکشوں کیلئے اشتہاری اسٹکرز پرنٹ کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Next Post

نیشنل ناننگ اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی علاقہ کارپوریٹ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبے کی اعلی معیار کی تعمیر میں تیزی لاتا ہے

Thu Sep 28 , 2023
ناننگ، چین، 28 ستمبر 2023ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– حالیہ دنوں میں ناننگ ووکسو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹی 3 اور معاون سہولیات کی تعمیر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ہوائی اڈے کی توسیع کے عمل کے دوران درپیش مسائل پر قابو پانے کے لئے، نیشنل ناننگ اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ ایریا […]