جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ان خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا: امریکہ

واشنگٹن(پی پی آئی) امریکا  نے بھی  نے پاکستان میں عید المیلاد النبیﷺ کے روز بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مذمتی بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتا ہے جن میں نمازیوں سمیت دیگر افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستانی بلا خوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں، ہم ان خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔