حلیم عادل کیخلاف چالان جمع کرانے کیلئے تفتیشی افسر نے مہلت مانگ لی

کراچی(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کے لیے انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت سے مہلت مانگ لی۔انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف پولیس موبائل جلانے کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے حلیم عادل کے خلاف چالان جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کر لی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ و دیگر کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں پولیس موبائل جلانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

Next Post

 دھماکے سے متعلق حقائق سامنے لائے جائینگے: وزیراعلیٰ بلوچستان

Sat Sep 30 , 2023
کوئٹہ: (پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔علی مردان ڈومکی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات درست سمت میں جارہی ہیں، دھماکے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔دوسری جانب […]