فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گرگیا، ٹرین سروس معطل

فیصل آباد  (پی پی آئی)  شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گر گیاجس کی وجہ سیلاہور  سے فیصل آباد تک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ ریلویحکام کا کہنا ہے کہ شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے ٹریک پرپُل کا ایک ٹئیر ٹیڑھا ہوگیا، پُل کا ٹئیرٹیڑھا ہونے سے لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کو ڈائیورٹ کردیاگیا،ٹرینوں کو وزیر آبادکی طرف سے ڈائیورٹ کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی  پُل کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے برج کا پلر ناکارہ ہونے پرلاہور تا فصیل آباد ٹرین سروس معطل کی گئی ہے جس کے پیش نظر لاہور سیکدیاں کے درمیان چلنے والی ماڑی ایکسپریس، لاہور اور فصیل آبادکے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے،  پُل کی بحالی کاکام شروع ہے، 72 گھنٹے میں ٹریفک بحال کردی جائے گی۔

Next Post

گرفتاری کیس،ڈی سی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

Sat Sep 30 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)  اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی کی گرفتاری پر اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان ممین کیخلاف توہین عدالت کیس 24 […]