کراچی (پی پی آئی) انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر مزید 4 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی فہیم خان اورعدیل احمد سمیت 4 مفرور ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیا، عدالت نے مفرور ملزمان کے خاکے آویزاں کرنے اور ان کی جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔علاوہ ازیں عدالت نے گرفتار سابق رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے، عدالت نے آئندہ سماعت پر راجا اظہر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث سابق اراکین قومی و سندھ اسمبلی فہیم خان، عدیل احمد خان اور کارکن اورنگزیب اور اشفاق مفرور ہیں۔
Next Post
اسلامی نظریاتی کونسل نے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت کردی
Sat Sep 30 , 2023
سلام آباد(پی پی آئی) اسلامی نظریاتی کونسل نے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت کردی۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ صدر کو حاصل اختیار قرآن وسنت کے منافی ہے۔صدر مملکت کوسزاؤں کی معاف کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، ڈاکٹر قبلہ […]
